رسائی کے لنکس

پاکستان میں القاعدہ کے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق


القاعدہ نے پاکستان میں اپنے ایک کمانڈر کی گزشتہ ماہ مبینہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

عسکری تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکہ میں قائم ادارے ’سائٹ‘ نے جمعہ کو کہا کہ یہ تصدیق انٹرنیٹ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کی گئی۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ بدر منصور 9 فروری کو پاک افغان سرحد کے نزدیک حملے میں ہلاک ہوا۔ اطلاعات کے مطابق القاعدہ کا یہ کمانڈر افغانستان اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث جنگجوؤں کے لیے تربیتی مرکز چلا رہا تھا۔

پاکستان کی حدود میں مبینہ امریکی ڈرون حملے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کی ایک بڑی وجہ ہیں، البتہ حالیہ مہینوں کے دوران ان کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG