رسائی کے لنکس

بدعنوانی کیس: توقیر صادق کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا


پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین توقیر صادق پر اسی ارب روپے سے زائد رقم کی بدعنوانی کا الزام ہے۔

پاکستان میں تیل اور گیس کے انتظامی ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

توقیر صادق پر اسی ارب روپے سے زائد رقم کی بدعنوانی کا الزام ہے۔

عدالت نے توقیر صادق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو ’نیب‘ کے حوالے کر دیا ہے۔

اوگرا کے سابق چیئرمین نے احتساب عدالت کے سامنے کہا کہ اُن پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ توقیر صادق ملک سے فرار ہو گئے تھے اور اُنھیں نیب حکام ابوظہبی سے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسلام آباد لے کر آئے تھے۔

پاکستان کی عدالت عظمٰی نے پہلے ہی سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے، جس کے بعد ہی ابوظہبی سے اُن کی واپسی ممکن ہوئی۔
XS
SM
MD
LG