رسائی کے لنکس

تعلیمی سند جعلی ثابت ہونے پر ن لیگ کی قانون ساز نااہل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالت عظمیٰ نے متعلقہ حکام کو سمیرا ملک کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قانون ساز سمیرا ملک کی تعلیمی سند جعلی ثابت ہونے پر انھیں پارلیمان کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے پیر کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سمیرا ملک مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر فروری 2008ء کے عام انتخابات میں خوشاب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، اور رواں سال مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی وہ اسی نشست پر کامیاب ہوئیں تاہم اس مرتبہ اُنھوں نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

سمیرا ملک سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں کابینہ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

جولائی میں لاہور ہائی کورٹ نے جعلی تعلیمی سند کے جرم میں ان کی بہن عائلہ ملک کو بھی ضمنی انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG