رسائی کے لنکس

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان


ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور پابندی کا سامنا کا کرنے والے سابق کپتان شعیب ملک بھی شامل ہیں۔

جمعرات کو پی سی بی کے چیئر مین اعجاز بٹ اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اعجازبٹ نے شعیب اختر اورشعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔

شعیب اختر نے آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ مئی2009میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلا تھا جب کہ شعیب ملک کو حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران مایوس کن کاکردگی اور دیگر الزامات کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کا سامنا تھا جسے گذشتہ ہفتے بورڈ کے اپیلوں کی سماعت کرنے والے اپیلیٹ بورڈ نے ختم کردیا تھا۔

قومی ٹیم کے اعلان کردہ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ، عمران فرحت، کامران اکمل،عمراکمل، عبدالرزاق، محمد آصف، محمد عامر، سعید اجمل، عبدالرحمن، شاہ زیب حسن،عمر امین اور اسد شفیق جب کہ ریزور کھلاڑیوں میں فوادعالم،محمد عرفان،اطہر علی اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

ایشیا کپ 15جون سے سری لنکا میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت اور بنگلہ دیش بھی شرکت کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG