رسائی کے لنکس

سپر۔8میں پاکستان انگلینڈ کے مدمقابل


سپر۔8میں پاکستان انگلینڈ کے مدمقابل
سپر۔8میں پاکستان انگلینڈ کے مدمقابل

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کا دوسرا مرحلہ سپر۔8جمعرات سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ جمعرات کو ہی نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی مدمقابل ہوں گے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی ٹیم کے مینیجر یاور سعید کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پہلے میچ کے لیے ٹیم میں فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی جگہ محمد آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو کھیلے جانے والے گروپ میچوں میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 27رنزسے اور جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 59رنز سے شکست دی۔

پاکستان میں شائقین کرکٹ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے کیونکہ سپر۔8مرحلے میں پاکستان کی رسائی کا دارومدار اس میچ پر تھا۔ آسٹریلیا نے فتح حاصل کرکے پاکستان کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کا موقع فراہم کردیا۔

سپر۔8مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں پاکستان،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ،آسٹریلیا،بھارت ،سری لنکااور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ اس مرحلے میں کامیاب ہونے والی چار ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلیں گی۔

تیسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل 13مئی،دوسرا 14مئی اور فائنل مقابلہ 16مئی کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG