رسائی کے لنکس

”پاکستان کھلاڑیوں کو تکنیک پر توجہ دینی چاہیے“


”پاکستان کھلاڑیوں کو تکنیک پر توجہ دینی چاہیے“
”پاکستان کھلاڑیوں کو تکنیک پر توجہ دینی چاہیے“

کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے سپر ۔ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں ہم پلہ ہیں اور جیتنے کا انحصار ان کے بقول ٹیم کے کھلاڑیوں کی تکنیک پر ہوگا۔

ہفتے کو لاہورمیں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت صلاحیت ہے مگر کھلاڑی،کھیل کی بنیاد تکنیک نہیں سیکھتے جس سے ان کے بقول کھلاڑی کامیاب نہیں ہوتے اور کارکردگی میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں جو ٹیم وکٹیں اپنے ہاتھ میں رکھے گی ، اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں میانداد نے کہا کہ رنز اگر کم ہوں اور زیادہ وکٹیں نہ لی جاسکیں تو یہ صرف اکیلے کپتان کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم کو پہلے ایک ہدف کا تعین کرنا چاہیے اور ایک منصوبہ بندی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG