رسائی کے لنکس

پاکستان نیوزی لینڈ سے ہار گیا


پاکستان نیوزی لینڈ سے ہار گیا
پاکستان نیوزی لینڈ سے ہار گیا

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپرایٹ مرحلے میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بنائے ۔ جواب میں دفاعی چیمپئین پاکستان مقررہ 20 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز بنا سکا۔

افتتاحی بلے بازسلمان بٹ نے 54 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو اس میچ میں فتح نہ دلواسکے ۔ میچ کی آخری گیند پر پاکستان کو جیتنے کے لیے دو رن درکار تھے لیکن بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عبدالرحمن چوکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن کے قریب کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان اس مرحلے کا اگلا اورآخری میچ جنوبی افریقہ کے خلاف پیر کے روز کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG