رسائی کے لنکس

آفریدی اور رزاق کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، کوچ


آفریدی اور رزاق کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، کوچ
آفریدی اور رزاق کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کوچ محسن حسن خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی شمولیت سے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

آفریدی اور رزاق کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، کوچ
آفریدی اور رزاق کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، کوچ

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز جمعہ سے شروع ہو رہی ہے۔

آفریدی نے آخری مرتبہ مئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا جبکہ عبدالرزاق کوعالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کی پاداش میں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

سہیل تنویر کو بھی ایک طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو بقول محسن خان کے ایک بہت ہی حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

انھوں نے عدنان اکمل کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس پالیسی کا مقصد متبادل کھلاڑیوں کی تیاری ہے۔

سری لنکا ایک روز بین الاقوامی میچوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے بعد 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور118 پوائنٹس کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر پے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں اپنی دوسری پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے سری لنکا کو پاکستان کے خلاف کم سے کم چارایک سے فتح حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

عالمی رینکنگ میں 101 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان چھٹی پوزیشن پر ہے۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی تھی۔

XS
SM
MD
LG