رسائی کے لنکس

’’پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے لیے پرعزم‘‘


’’پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے لیے پرعزم‘‘

’’پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے لیے پرعزم‘‘

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں ہفتہ کے روز سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل کیے گئے نئے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔

چار ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم سری لنکا کے علاوہ پاکستان ،بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔پاکستان ٹورنامنٹ میں پہلامیچ میزبان ملک سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹیم میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق کپتان شعیب ملک بھی شامل ہیں۔

کپتان شاہد آفرید ی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ دورہ انگلینڈ کی تیاری میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی روانہ ہونا ہے۔

XS
SM
MD
LG