رسائی کے لنکس

شارجہ میں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے201 رنزکا ہدف


شارجہ میں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے201 رنزکا ہدف
شارجہ میں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے201 رنزکا ہدف

اتوار کوشارجہ میں کھیلے جانے والے چوتھےایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف 49.3 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے مقررہ پچاس اوورز میں201 رنز کا ہدف ایک ایسی پچ پر ملا ہے جو سست اور بلے بازوں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن سری لنکن باؤلرز کی شاندارکارکردگی کی بدولت اُس کےابتدائی بلے باز جم کرنہ کھیل سکےاورایک مرحلے پر صرف 75 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوکرپویلین واپس جا چکے تھے۔

اس مرحلے پر شاہد آفریدی نےعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو اس مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ اُنھوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 27 اور سعید اجمل نے 20 رنزسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے اپنے دس اوورز میں 26 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مینڈس اور پرسنا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے دو اور سری لنکا نے ایک میچ جیتا ہے۔ شارجہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ میچوں میں کارکردگی نمایاں رہی ہے۔

اس گراؤنڈ پر پاکستان نے اب تک ایک سوآٹھ میچ کھیلے ہیں جو کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے گئے میچوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہیں۔ ان میں سے چوہتر ایک روزہ میچوں میں پاکستان فاتح رہا ہے۔

موجودہ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا اور سری لنکا نے دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کردی تھی۔ لیکن جمعہ کو ایک کانٹے دارمقابلے کے بعد تیسرا میچ پاکستانی ٹیم نے جیت لیا اور اگر آج کے میچ میں اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے تو وہ سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

XS
SM
MD
LG