رسائی کے لنکس

ٹیم کو زبردست طریقے سے لڑانے کی کوشش کروں گا: شاہد آفریدی

  • سردار خان

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

ٹی 20عالمی کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20عالمی کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، تاہم کپتان کی حیثیت سے وہ اِس ٹیم کو بھرپور طریقے سے لڑانے کی کوشش کریں گے۔

اِس بارے میں شاہد آفریدی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنا کام کیا، اب ہم اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔

‘کپتان کہتے ہی اِس کو ہیں کہ جو ٹیم دی جائے اُسے کیسے استعمال کیا جائے۔ میں لڑکوں سے بہتر سے بہتر کام لوں گا۔’

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تین ہفتے کا کیمپ لگایا جا رہا ہے جِس میں لڑکوں پر توجہ دی جائے گی اور جِن باتوں کی ٹیم میں کمی ہے اُنھیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹی 20عالمی کپ 30 اپریل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG