رسائی کے لنکس

منھ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹ سے بولو: محسن حسن خان کا کھلاڑیوں کو پیغام

  • سردار خان

منھ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹ سے بولو: محسن حسن خان کا کھلاڑیوں کو پیغام

منھ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹ سے بولو: محسن حسن خان کا کھلاڑیوں کو پیغام

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر پیسے کے بجائے عزت کے لیے کھیلیں، کیونکہ عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

کراچی میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی زبانی دعووں کے بجائے اپنی کارکردگی سے اپنا مقام بنائیں۔

اُن کے الفاظ میں ‘کوچ کسی سفارشی کو نہیں کھلائے گا، نہ ہی سلیکشن کمیٹی کسی سفارشی کو کھلائے گی۔ میں إِس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ باتیں کم کرو، اور کام زیادہ۔ کام کر کے دکھاؤ۔’

انہوں نے کہا میں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ منھ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹ سے بولو، اور جب کھلاڑی کارکردگی دکھائیں گے تو ان کے حق میں دنیا بولے گی۔

XS
SM
MD
LG