رسائی کے لنکس

وکٹ کیپر سرفراز احمد کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

  • ب

وکٹ کیپر سرفراز احمد کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

وکٹ کیپر سرفراز احمد کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

سڈنی میں آ سٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو فوری طور پر آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قومی ٹیم کے اس شعبے کو مئوثر کیا جاسکے۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کی کرکٹ بور ڈ کے چیئر مین اعجاز بٹ سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتا ہوا میچ ہار دیا اور اس شکست میں جہاں بلے بازوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھے وہیں وکٹ کیپر کامران اکمل کی طرف سے مایوس کن کارکردگی بھی کرکٹ کے حلقوں میں زیر بحث رہی جنہوں نے پانچ کیچ ڈراپ کیے جن میں سے تین مائیکل ہسی کے تھے ۔ ہسی نے بغیر آؤٹ ہوئے 134رنز بناکر آسٹریلیا کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ہونے والے دونوں میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14جنوری سے ہوبارٹ میں کھیلا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG