رسائی کے لنکس

بٹ، عامر،آصف نوکریوں سے فارغ


سلمان بٹ،محمد عامر،محمد آصف

سلمان بٹ،محمد عامر،محمد آصف

نیشنل بینک آف پاکستان نے محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسدادِ بدعنوانی ٹربیونل نے رواں ماہ ”میچ فکسنگ “ میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر بٹ، آصف اور عامر پر بالترتیب دس ، سات اور پانچ سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سزا سنائی تھی۔

نیشنل بینک کی کرکٹ ٹیم کا شمار پاکستان میں مقامی کرکٹ کی بڑی ٹیموں میں ہوتا ہے۔

ادارے کے ایک اعلیٰ عہدے دار سابق ٹیسٹ کھلاڑی اقبال قاسم نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا ہے وہ آئی سی سی کے ٹربیونل کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے جس کے سامنے آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کی نیشنل بینک کے ساتھ نوکریوں کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG