رسائی کے لنکس

راشد لطیف نئے چیف سلیکٹر مقرر


راشد لطیف (فائل فوٹو)

راشد لطیف (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ راشد لطیف ان کی ٹیم میں ایک گراں قدر اضافہ ہیں۔‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔

راشد لطیف یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ذمہ داریوں میں بدعنوانی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے لیکچر دینا بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ’’ایسی مضبوط ٹیم بناؤں جو آنے والے ورلڈ کپ 2015ء کی فاتح ٹیم ہو۔‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ راشد لطیف پاکستانی ٹیم کے لیے ایک گراں قدر اضافہ ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان عامر سہیل کو 4 فروری 2014ء کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا لیکن چند ہی دن بعد وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین ذکا اشرف اور انتظامی کمیٹی کو تحلیل کیے جانے پر وہ اس عہدے پر برقرار نہ رہ سکے۔

گزشتہ سال جولائی میں اس وقت کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے اپنے معاہدے میں مزید توسیع سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بغیر چیف سلیکٹر کے کام کر رہی تھی۔

راشد لطیف نے پاکستان کی جانب سے 37 ٹیسٹ میچوں میں 1381 جب کہ 166 ایک روزہ میچوں میں 1709 رنز اسکور کیے۔
XS
SM
MD
LG