رسائی کے لنکس

ذاکر خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر


ذاکر خان (فائل فوٹو)
ذاکر خان (فائل فوٹو)

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ذاکر خان کو بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کی جگہ ذاکر خان کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ذاکر خان کو بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل آپریشنز کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سابق وکٹ کیپر معین خان کو گزشتہ اگست میں ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ذاکر خان کو رواں سال جنوری میں ہی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ ذکا اشرف کی چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے پر بحالی کے بعد بورڈ میں تقرریاں اور تبادلے دیکھنے میں آئے۔

رواں ہفتے ہی سابق کرکٹر عامر سہیل کو قومی ٹیم کے لیے چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG