رسائی کے لنکس

غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آنے سے گریزاں


ذکاء اشرف
ذکاء اشرف

مارچ 2009ء میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے طے شدہ دوروں کو دو مرتبہ ملتوی کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی ٹیمیں سلامتی کے خدشات کے باعث پاکستان کا دورہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ اُنھوں نے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ کے دوران دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے صدور سے بات کی اور اُنھیں پاکستان میں اپنی کرکٹ ٹیمیں بھیجنے کے لیے کہا ’’لیکن گزشتہ برس بنگلہ دیش نے جو کچھ کیا اس وجہ سے وہ ہچکچا رہے تھے۔‘‘

اُنھوں نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک غیر ملکی خواتین کرکٹ ٹیم یا انڈر 19 ٹیم کی جلد میزبانی کرے گا، کیوں کہ آئی سی سی کے ایک ممبر ملک نے اُنھیں اس بارے میں تجویز بھیجنے کے لیے کہا ہے۔

مارچ 2009ء میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے لیکن اسے تاحال اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
XS
SM
MD
LG