رسائی کے لنکس

پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کے لیے کمیٹی قائم


کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن

کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش کے لیے سابق کپتان ظہیر عباس کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

دیگر اراکین میں انتخاب عالم اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نوشاد علی شامل ہیں جب کہ رمیز راجہ کو نئے کوچ کی تقرری کے لیے کمیٹی کی معاونت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے دورہ زمبابوے کے بعد اپنےعہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کررکھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ اُن کے ذاتی اورطبی مسائل ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے اپنے بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ تین رکنی کمیٹی اگلے ہفتے سے اپنا کام شروع کردے گی اورنئے کوچ کا انتخاب مقامی اور غیر ملکی دونوں ماہرین میں سے کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG