رسائی کے لنکس

عبوری چیئرمین کو کرکٹ بورڈ کے انتخابات کروانے کا حکم


نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
نجم سیٹھی (فائل فوٹو)

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انھیں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں طویل عرصے کے لیے قبول نہیں کی تھیں تاہم وہ بورڈ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی ایک عدالت نے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو کام جاری رکھنے اجازت دیتے ہوئے اُنھیں نوے روز میں بورڈ کے انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری سے متعلق جمعرات کو مقدمے کی سماعت کے دوران نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

نجم سیٹھی نے عدالت کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اُنھوں نے بطور کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین کی ذمہ داری طویل مدت کے لیے قبول نہیں کی تھی تاہم وہ بورڈ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔

ایک درخواست گزار نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخابات میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف تسلیم کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو اپنے عہدے پر مزید کام جاری رکھنے سے روک دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG