رسائی کے لنکس

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی برتری 180 رنز


دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی برتری 180 رنز
دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی برتری 180 رنز

دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ہیں اور اسے انگلینڈ پر 180 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کے آغاز کیا تو اس کے دونوں افتتاحی بلے باز توفیق عمر 6 اور محمد حفیظ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم اظہر علی اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر یونس خان 115 اور اظہر علی 75 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل ہفتہ کو دوسرے دن انگلینڈ نے 104 رنز چھ کلاڑی آؤٹ پر کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور اس کے آخری چار کھلاڑی اسکور میں محض 37 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے عبدالرحمن نے پانچ، سعید اجمل نے تین اور عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور تیسرا میچ جیت کر وہ کلین سویپ کرسکتی ہے جو کہ اب تک دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کسی نے نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG