رسائی کے لنکس

وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر


وقار یونس (فائل فوٹو)
وقار یونس (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔

42سالہ سابق کپتان آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تقرری کے بعد ان کی پہلی ذمہ داری پاکستان کا دورہ سری لنکا ہو گی۔

واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، انہوں نے مئی 2011ء میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کی زیر تربیت ٹیم 2011ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔

وقار یونس 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG