رسائی کے لنکس

کرکٹ: پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ناموں کا اعلان


کرکٹ: پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ناموں کا اعلان
کرکٹ: پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ناموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق محسن خان اس دورے میں ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم مینیجر کے فرائض نوید اکرم چیمہ انجام دیں گے۔

عاقب جاوید اور اعجاز احمد بالترتیب باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

پاکستان کی میزبانی آئندہ ماہ شروع ہونے والی اس سیریز میں تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا نام ایک روزہ قبل کردیا گیا تھا جس کے مطابق مصباح الحق بدستور ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ وہاب ریاض کو ایک عرصے کے بعد ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے جب کہ شعیب ملک اس اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

XS
SM
MD
LG