رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے خلاف مزید محنت کی ضرورت


انگلینڈ کے خلاف مزید محنت کی ضرورت

انگلینڈ کے خلاف مزید محنت کی ضرورت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم ہوگی اور ہر کھلاڑی کو مزید بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

بنگلا دیش سے وطن واپسی پر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی خوش آئندہ ہے اور سری لنکا اور بنگلا دیش کے خلاف جیت نے ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

لیکن قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہر کھلاڑی کو مزید بہتر کارکردگی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

پاکستان کی میزبانی میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG