رسائی کے لنکس

سری لنکا پر دباؤ کے لیے پہلا ٹیسٹ اہم ہوگا: مصباح


مصباح الحق (فائل فوٹو)
مصباح الحق (فائل فوٹو)

پاکستان آئندہ ماہ دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ سری لنکا میں ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

جمعہ کو لاہور میں مصباح الحق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا پر دباؤ ڈالنے کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ بہت اہم ہو گا۔

"میرے خیال میں ہمارے پاس ایک اچھا موقع ہے کیونکہ کنڈیشنز ہمارے لیے بھی مفید ہیں اور وہاں پر میچ کے فیصلے کی بھی توقع ہے۔ حال ہی میں سری لنکا جنوبی افریقہ سے ہاری ہے اور وہ دباؤ میں ہو گی اگر ہم اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تو ہمیں جیتنے کی پوری اُمید ہے۔"

پاکستان آئندہ ماہ دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG