رسائی کے لنکس

پاکستان: کرکٹرز کے معاوضوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ماہانہ معاوضے میں اضافے کے علاوہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس میں 25 فیصد جبکہ ایک روزہ میچ کی فیس میں 10 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان کی میچ فیس اور تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں 25 فیصد اضافے کے علاوہ ٹیسٹ میچ فیس میں 25 فیصد جبکہ ایک روزہ میچ کی فیس میں 10 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اعلیٰ کارکردگی پر بونس کے نظام میں تبدیلی کر کے اس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے سنٹرل کنٹریکٹ اور معاوضے میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہو گا لیکن ان کھلاڑیوں کی درجہ بندی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے کا فیصلہ لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان کے بعض کرکٹرز بورڈ کی طرف سے ملنے والے معاوضوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کا کہتے رہے ہیں۔

مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کی طرف سے بھی یہ گزشتہ سال یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹرز کو زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹرز کو دیگر بین الاقوامی ٹیموں کی نسبت کم پیسے ملتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG