رسائی کے لنکس

’’ہمارے بچے بے قصور ہیں‘‘


فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ

لندن میں اسپاٹ فکسنگ اور دھوکہ دہی کے الزامات ثابت ہونے پرتین پاکستانی کرکٹرز کو سنائی جانے والی قید اور جرمانے کی سزاؤں کی جہاں کرکٹ کے حلقوں اور شائقین نے حمایت کی ہے وہیں ان کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی پر افسوس اورغصے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

لیکن حسب توقع سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے اہل خانہ اب بھی انھیں بے قصور قرار دے رہے ہیں اور اس کا اظہار انھوں نے لندن میں سنائی جانے والی سزاؤں کے بعد مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کیا۔

کرکٹ کے حلقے پاکستانی کھلاڑیوں کے جرم وسزا کے اس واقعے کو ملک میں اس کھیل کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔

اس رپورٹ کی تفصیل سنیئے۔

XS
SM
MD
LG