رسائی کے لنکس

محمد سمیع اور عبد الرحمٰن کی شمولیت سے پاکستان کی باؤلنگ مضبوط ہوگی: محسن حسن خان


محمد سمیع اور عبد الرحمٰن کی شمولیت سے پاکستان کی باؤلنگ مضبوط ہوگی: محسن حسن خان
محمد سمیع اور عبد الرحمٰن کی شمولیت سے پاکستان کی باؤلنگ مضبوط ہوگی: محسن حسن خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ ٹی20عالمی کپ کے لیے فاسٹ باؤلر محمدسمیع اور اسپنر عبد الرحمٰن کی شمولیت سے پاکستان کا باؤلنگ اٹیک مضبوط ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی نے محمد سمیع اور محمد عرفان کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔

اِس بارے میں چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے بتایا کہ چونکہ محمد عرفان کا نام آئی سی سی کو دیے گئے ابتدائی 30کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا، لہٰذا عرفان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر عبد الرحمٰن کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محسن حسن نے خیال ظاہر کیا کہ 30اپریل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی20عالمی کپ میں اسپنر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ٹیم متوازن ہونے کی وجہ سے کپتان شاہد آفریدی کو انتخاب کی مختلف سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اُنھوں نے کہا کہ کپتان کو زبردست آپشن مل جائے گا کہ کامران سے اوپننگ بھی کرواسکتے ہیں، بیچ میں بھی کھلا سکتے ہیں۔ حفیظ کو اوپن بھی کرواسکتے ہیں، میچ میں بھی کھلا سکتے ہیں۔ اِس لیے ہم نے کوشش کی تھی کہ اتنا اچھا کمبی نیشن بن جائے۔

اُن کے الفاظ میں: ‘سب کو پتا ہے کہ، زخمی ہونے کے مسائل ہیں۔ کچھ سینئر کھلاڑیوں پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ ہم نے اُس کے بعد بڑی کوششیں کرکے ممکنہ بہترین ٹیم بنائی تھی۔’

XS
SM
MD
LG