رسائی کے لنکس

وارم - اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرادیا


پاکستان نے 'چیمپئنز ٹرافی' سے قبل ہونے والے وارم-اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان نے 'چیمپئنز ٹرافی' سے قبل ہونے والے وارم-اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

انگلینڈ میں چھ جون سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پیر کو اوول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے افتتاحی بلے باز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور پوری ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 202 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے ڈومنی نے 43 اور مکلارن 55 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، اسد علی نے 3 اور جنید خان نے 2 وکٹ حاصل کی۔

جواباً پاکستان نے مقررہ ہدف 3ء45 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران فرحت 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ محمد حفیظ نے 54 رنز اسکور کیے۔

پاکستان 'چیمپئنزٹرافی' کے 'گروپ – بی' میں شامل ہے جس میں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور بھارت سے ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا 'گروپ – اے' آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 جون کو اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔
XS
SM
MD
LG