رسائی کے لنکس

ہمبنٹوٹا میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے دونوں ابتدائی بلے باز محض 11 رنز پر پولین لوٹ گئی۔

کپتان جے وردنے صرف دو رنز اور دلشان پانچ رنز بناا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ پہلی بار پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر رہےہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے لیے یہ سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اپنی درجہ بندی بہتر کرنے کا موقع ہے اور وہ پانچویں سے چوتھے نمبر پر آسکتا ہے۔ لیکن اگر سری لنکا دونوں میچ جیتتا ہے تو وہ تیسری سے دوسری پوزیشن حاصل کر لے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے پانچ اور سری لنکا نے دو میچ جیتے۔

XS
SM
MD
LG