رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان، عمر اکمل جگہ نہ بنا سکے


عمر اکمل (فائل فوٹو)
عمر اکمل (فائل فوٹو)

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

18 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ چیف سلیکٹر محسن حسن خان کے بقول حالیہ میچوں میں ان کی خراب کارکردگی ہے۔

محسن حسن خان نے کہا ’’عمر اکمل بلاشبہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن گزشتہ 12 میچوں میں انھوں نے صرف 2 نصف سینچریاں اسکور کی ہیں۔‘‘

فاسٹ باؤلر عمر گل اور وہاب ریاض کو بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، یونس خان، محمد حفیظ، توفیق عمر، اسد شفیق، عمر گل، سعید اجمل، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، عدنان اکمل، اظہر علی، شعیب ملک، جنید خان، عمران فرحت اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

تنویر احمد، محمد طلحہ، یاسر شاہ اور سرفراز احمد ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG