رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کے دورے میں قومی ٹیم 5 ون ڈے اور2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو ہفتے کو لاہور سے کراچی پہنچے تھے اتوار کی رات ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے۔
ٹیم کی قیادت مصباح الحق کو سونپی گئی ہے ۔ ٹیم متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن کے ذریعے دبئی اور بعد ازاں وہاں سے اپنی منزل مقصد پر پہنچے گی۔
ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اورسعید اجمل سمیت دیگر کھلاڑی اورعہدیدار شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں قومی ٹیم 5 ون ڈے اور2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا ٹیم جیت کے لئے پر عزم ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے ۔
XS
SM
MD
LG