رسائی کے لنکس

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی باؤلر محمد عرفان کو زخمی ہونے کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے ہفتہ کو 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

مصباح الحق بدستور ون ڈے ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ محمد حفیظ ٹی 20 کی قیادت کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید، اسد شفیق، شعیب ملک، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان، عبد الرحمن، احمد شہزاد، عمر امین، صہیب مقصود، سہیل تنویر، عبدالرزاق، بلاول بھٹی، انور علی شامل ہیں۔

پاکستانی باؤلر محمد عرفان کو زخمی ہونے کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 نومبر کو جوہانسبرگ جب کہ دوسرا 22 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی میزبانی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ اس سیریز میں ناقص کارکردگی پر کرکٹ کے حلقوں کی طرف سے پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچوں میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی تھی جبکہ دو ٹسیٹ میچوں کا مقابلہ ایک، ایک سے برابر رہا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
XS
SM
MD
LG