رسائی کے لنکس

عمر اکمل مکمل طور پر صحت مند ہیں: پاکستان کرکٹ بورڈ


عمر اکمل
عمر اکمل

کرکٹ بورڈ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر نادر نے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ یہ معاملہ نیند کی کمی کی وجہ سے پیش آیا اور وہ کم ازکم رات کو 6 سے 7 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل کا مکمل طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انھیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے اور ان کے بقول انھیں مزید کسی دوا یا طبی تجزیے کی ضرورت نہیں۔

جمعہ کو بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان مین کہا گیا کہ عمر اکمل کو ملک کے ایک بہترین نیورولوجسٹ ڈاکٹر نادر علی سید کے پاس طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور ڈاکٹر کے بقول یہ پاکستانی کھلاڑی کسی بھی طرح کی جسمانی مشقت کرنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

عمر اکمل گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران اچانک بیہوش ہوگئے تھے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ انھیں مرگی کی بیماری ہے۔ تاہم ان کے مکمل طبی تجزیے میں ایسی کسی بھی بیماری کا کوئی امکان نظر نہیں آیا۔

اسی باعث انھیں دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کے باوجود سیریز کے لیے نہیں بھیجا گیا۔

کرکٹ بورڈ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر نادر نے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ یہ معاملہ نیند کی کمی کی وجہ سے پیش آیا اور وہ کم ازکم رات کو 6 سے 7 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔

عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 76 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں۔
XS
SM
MD
LG