رسائی کے لنکس

ڈیو واٹمور پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ مقرر


پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیوواٹمور کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ اور جولین فاؤنٹین کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیو واٹمور کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔

ڈیو واٹمور
ڈیو واٹمور

57 سالہ واٹمور اس سے قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں اور وہ گیارہ مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ایشیا کپ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ پاکستانی ٹیم کے چوتھے غیر ملکی کوچ ہیں۔

ان کی کوچنگ میں سری لنکا 1996ء کا کرکٹ کا عالمی کپ جیت چکا ہے۔

ڈیو واٹمور کا انتخاب پاکستانی کوچ وقار یونس کے گزشتہ سال مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کی قائم کردہ ایک کمیٹی نے کیا۔ وقار یونس کے استعفیٰ کے بعد چیف سلیکٹر محسن حسن خان کو عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ عاقب جاوید بھی انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں مستعفی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG