رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان


پاکستانی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)
پاکستانی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)

آئندہ ماہ شروع ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈ کپ2011ء کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے تاہم کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل تنویر احمد کا نام ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ محمد یوسف کا نام بھی ان کھلاڑیوں میں نہیں ہے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کے 15کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،کامران اکمل،یونس خان،مصباح الحق، اسد شفیق،عمراکمل،شاہد آفریدی،عبدالرزاق، عبدالرحمن، سعید اجمل، شعیب اختر، عمر گُل، وہاب ریاض، سہیل تنویر اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

دسویں کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کی میزبانی تین ایشیائی ملک سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ اس کی افتتاحی تقریب 17فروری کو جب کہ پہلا میچ 19فروری کو بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ پہلے پاکستان کو بھی ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانی کرنا تھی لیکن امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پاکستان میں کھیلے جانے والے 14میچوں کو تینوں ملکوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

14ٹیموں کے مابین ان مقابلوں کے لیے دو گروپ بنائے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 49میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان گروپ اے میں شامل ہے اور اس کا پہلا میچ 23فروری کو کینیا کے ساتھ ہوگا۔ گروپ اے میں آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے علاوہ ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے اور کینیڈا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG