رسائی کے لنکس

زمبابوے کےخلاف پاکستان کی 85 رنز سے فتح


زمبابوے کےخلاف پاکستان کی 85 رنز سے فتح
زمبابوے کےخلاف پاکستان کی 85 رنز سے فتح

ہرارے میں جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 85 رنز سے ہرا دیا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔ ابتدائی بلے باز محمد حفیظ نے جارہانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے چار، سہیل خان نے دو، سہیل تنویر، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ جیتنے کے علاوہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریزبھی تین، صفر سے جیت چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG