رسائی کے لنکس

طالبان کی عدالت میں چور کی سزا موت


طالبان کی عدالت میں چور کی سزا موت
طالبان کی عدالت میں چور کی سزا موت

صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ہنگو میں مشتبہ طالبان شدت پسندوں نے چار مفرور ملزموں کو ہلاک کر دیا ہے۔

منگل کو پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد اُن کی لاشیں سڑک کے کنارے پھینک دی تھیں۔

لاشوں کے پاس سے ملنے والی تحریر میں ملزمان کے ناموں کی نشاندہی کے علاوہ کہا گیا ہے کہ اُنھوں نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ان کی نماز جنازہ ادا نا کی جائے کیوں کہ وہ ’چور‘ تھے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ لاشیں پولیس کو مطلوب ملزموں ہی کی ہیں۔

پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی علاقوں میں طالبان شدت پسند عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً مشتبہ ملزمان کو موت سمیت اپنی طے کردہ دیگر سزاؤں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG