رسائی کے لنکس

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ مقامی طور پر تیار کیا گیا یہ میزائل زمین کے ساتھ نچلی پرواز کرتے ہوئے سمندر اور خشکی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان نے 700 کلو میٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل حتف 7 (بابر) کا ’’کامیاب‘‘ تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مقامی طور پر تیار کیا گیا یہ میزائل زمین کے ساتھ نچلی پرواز کرتے ہوئے سمندر اور خشکی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بیان میں کہا کہ ’’اسٹیلتھ‘‘ ٹیکنالوجی کا حامل یہ میزائل ریڈار کی پکڑ میں بھی نہیں آتا جب کہ یہ ’’ٹیرین کنٹور میچنگ (ٹی ای سی او ایم) اور ڈیجیٹل سائنس میچنگ اینڈ ایریا کوریلیشن (ڈی ایس ایم اے سی) ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔‘‘

جوہری اور روایتی ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے والا یہ میزائل لانچ وہیکل (ایم ایل وی) سے فائر کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG