رسائی کے لنکس

یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں تقریب


امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی چیف مشن ڈاکٹر اسد خان نے تقریب کی میزبانی کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی چیف مشن ڈاکٹر اسد خان نے تقریب کی میزبانی کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

شیر ی رحمان کی پاکستان میں موجودگی کی خبروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفارتخانے کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ ہفتہ کے روز امریکہ پہنچیں گی۔

23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس روز ملک بھر میں سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے غیر ملکی سفارت خانوں میں بھی اسی مناسبت سے ہر سال خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

23 مارچ 1940ء کو لاہور کے مقام پر ہونے والے ایک بڑے جلسے میں یہ قرارداد پیش کی گئی تھی کہ برصغیر میں آباد مسلمانوں کے لیے پاکستان کے نام سے ایک الگ ریاست قائم کی جائے۔

XS
SM
MD
LG