رسائی کے لنکس

پاکستان : آٹھ لاشیں برآمد


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کے شمال مغربی شہر اٹک میں پولیس کو اتوار کے روز آٹھ نوجوانوں کی لاشیں ملیں۔

جی ٹی روڈ کے قریب حاجی شاہ نامی علاقے میں پھینکی گئی اِن لاشوں کے بارے میں ایک مقامی باشندے نے پولیس کوٹیلی فون پر اطلاع دی۔

ضلعی پولیس کے سربراہ اختر عباس نے کہا ہے کہ ان افراد کو اندازاََ چار روز قبل کسی دوسر ے علاقے میں ہلاک کرنے کے بعد اُن کی لاشیں یہاں لا کر پھینک دی گئیں۔ تاہم اُن کے بقول اس واقعہ کے اصل محرکات کا پتا پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی چل سکے گا۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد کی عمریں پچیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں جب کہ شکل وصورت کے اعتبار سے ان نوجوانوں کا تعلق مقامی آبادی سے نہیں لگتا۔

تاہم اس واقعہ کے محرکات کے بارے میں حکام اور مقامی افراد نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں عسکریت پسندوں اور سرکاری افواج پر ایسے جرائم اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات لگاتی ہیں۔

تاہم بعض واقعات میں دوردراز علاقوں میں بااثر افراد بھی ایسی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور بسا اوقات پولیس بھی اُن کی معاونت کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG