رسائی کے لنکس

پاکستان کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


پاکستان کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جمعہ کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل حتف آٹھ (رَعد) کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو اپنے ہدف تک روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیا گیا فضا سے داغے جانے والا یہ میزائل 350 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق انتہائی پیچیدہ ’کروز ٹیکنالوجی‘ دنیا کے صرف چند ممالک کے پاس ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان نے رواں ماہ کی 19 تاریخ کو بھی کم فاصلے تک مار کرنے والے حتف نو (نصر) میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ ان تجربات کا مقصد ان ہتھیاروں کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

ماضی میں اس قسم کے تجربات پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت کے درمیان تناؤ کا باعث بنتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ان سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کے دوطرفہ سمجھوتا طے پانے کے بعد یہ معمول کی کارروائی کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG