رسائی کے لنکس

پاکستانی فوجی کی بھارتی کشمیر سے واپسی


بھارت اور پاکستان نے کشمیر میں 2003ء سے جنگ بندی کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ (فائل فوٹو)
بھارت اور پاکستان نے کشمیر میں 2003ء سے جنگ بندی کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستانی اہلکار جمعرات کی صبح ’’غلطی سے‘‘ لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارتی کشمیر کے ضلع پونچھ کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

بھارتی حکام نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری پر حراست میں لیے گئے پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے عسکری عہدے داروں کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستانی فوجی جمعرات کی صبح ’’غلطی سے‘‘ حد بندی لائن عبور کر کے بھارتی کشمیر کے ضلع پونچھ کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت عارف علی نامی اہلکار کو جمعہ کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اہلکار کی تحویل سے موبائل فون میں استعمال ہونے والی دو سِمز ملی ہیں، مگر اُس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان کی فوج نے اپنے اہلکار کی واپسی کی فوری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG