رسائی کے لنکس

پاکستان میں ڈینگی بخار پر قابو پانے کی کوششیں جاری


پاکستان میں ڈینگی بخار پر قابو پانے کی کوششیں جاری
پاکستان میں ڈینگی بخار پر قابو پانے کی کوششیں جاری

پاکستان میں حکام ڈینگی بخار کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بدھ تک مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی اس بیماری کے 44 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک کا دوسرا بڑا شہر اور پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور فلو نما اس بیماری کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہے۔

پنجاب کے صوبائی حکام نے بخار کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر صوبے بھر کے اسکولوں کو 10 روز کے لیے بند کردیا ہے۔

ایک خاس قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی اس بیماری کی علامات میں تیز بخار، سر درد اور پٹھوں میں کھنچائو شامل ہیں جبکہ اس سے بچائو اور علاج کی کوئی ویکسین موجود نہیں۔

بیماری پر قابو پانے کی کوششوں میں مقامی طبی حکام کی مدد کرنے کے لیے حکومت کی خصوصی دعوت پر سری لنکن ماہرین کی ایک 12 رکنی ٹیم بھی بدھ کی شب لاہور پہنچی ہے۔

ڈینگی بخار کی وبا ایک ایسے وقت میں پھیلی ہے جب پاکستان کے جنوبی علاقے ان دنوں شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں جن میں اب تک 225 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG