رسائی کے لنکس

پاک روس تعاون کو فروغ دینے کا عزم


پاک روس تعاون کو فروغ دینے کا عزم
پاک روس تعاون کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوبط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ماسکو میں بدھ کو اپنے ہم منصب سرگے لوروف سے ملاقات کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایک مشترکہ نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

’’ہم نے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جن کی مدد سے (پاکستان اور روس کے) تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔‘‘

اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حنا ربانی کھر نے اپنے ہم منصب سے بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی اُمور کا بھی جائزہ لیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مستقل رکنیت کے لیے حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر آصف علی زرداری پاکستان اور روس کے تعلقات کو وسعت دینے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کے گزشتہ سال روس کے دوروں میں طے پانے والے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

حنا ربانی کھر اور سرگے لوروف نے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانوں کی قیادت میں کی جانے والی مفاہمتی کوششوں کی مکمل ہمایت بھی کی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے صدر زرداری کی جانب سے روسی صدر کو افغانستان کے بارے میں رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

XS
SM
MD
LG