رسائی کے لنکس

پشاور سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کی لاش برآمد


پشاور سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کی لاش برآمد

پشاور سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کی لاش برآمد

پشاور سے اغوا ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید محمد جمال کی گولیوں سے چھلنی لاش ہفتے کو خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود سے ملی۔

کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو مبینہ دہشت گردوں نے دو ماہ پہلے پشاور سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کے لیے کئے جانے والے مذاکرات میں اغوا کاروں نے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

خیبر ایجنسی کی انتظامیہ نے گولیوں سے چھلنی لاش کے بارے میں پشاور پولیس حکام کو آگاہ کیا جسے حیات آباد میں میڈیکل کمپلکس میں منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد جمال کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہیں حیات آباد کے قبرستان میں دفنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG