رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں15 ہلاک


شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں15 ہلاک
شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں15 ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کو مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم 15 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مقامی حکام اور قبائلیوں کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے دتہ خیل کے علاقے میں ایک گاڑی اور گھر پر آٹھ میزائل داغے گئے۔ اطلاعات کے مطابق متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں رواں ماہ کے دوران یہ پہلا میزائل حملہ ہے البتہ ڈرون طیاروں سے تواتر کے ساتھ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتارہا ہے ۔

پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے بھی اپنے بیانات میں کہا کہ ان حملوں سے دہشت گردی کے خلاف اُس کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG