رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میزائل حملے میں پانچ ہلاک


شمالی وزیرستان میزائل حملے میں پانچ ہلاک
شمالی وزیرستان میزائل حملے میں پانچ ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کو مبینہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کم از کم پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلا ک ہو گئے ہیں ۔

انٹیلی جنس عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ کے طیارے سے داغے گئے چار میزائلوں کا ہدف دتہ خیل کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی تھی ۔

ذرائع ابلاغ کی قبائلی علاقوں تک رسائی نا ہونے کی وجہ سے میزائل حملوں اور ان میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نا ممکن ہے۔

شمالی وزیرستان میں رواں سال کے پہلے روز کم ازکم تین میزائل حملوں میں 15 مشتبہ جنگجو مارے گئے تھے۔

سال2010ء میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لگ بھگ 120ایسے مبینہ امریکی میزائل حملوں میں سے زیادہ تر کا ہدف شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تھے۔

افغان سرحد سے ملحقہ یہ قبائلی علاقہ افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کا گڑھ مانا جاتا ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ مقامی شدت پسندوں کی مدد سے یہ جنگجو سرحد پار امریکہ اور نیٹو افواج پر حملوں میں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG