رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، چار ہلاک


شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، چار ہلاک
شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، چار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتے کو ڈرون طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے کم از کم چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مقامی سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہد ف شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں شدت پسندوں کا ایک مشتبہ مرکز تھا۔

شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے زیراستعمال ٹھکانوں پرحالیہ مہینوں میں تواتر کے ساتھ ڈرون طیاروں سے حملے کیے جاتے رہے ہیں ۔ اس علاقے میں سرگرم حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند سرحد پار افغانستان میں غیر ملکی افواج پر مہلک حملوں میں ملوث رہے ہیں اور امریکہ پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ اس قبائلی علاقے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن اپنی سہولت اور زمینی حقائق کو دیکھ کر ے گا۔

XS
SM
MD
LG