رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: میزائل حملے میں 13 ہلاک


شمالی وزیرستان: میزائل حملے میں 13 ہلاک
شمالی وزیرستان: میزائل حملے میں 13 ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کی صبح ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی انٹیلی جنس حکام کے مطابق بغیر پائلٹ کے طیارے یا ڈرون نے شوال کے علاقے میں درِنشترکے مقام پر جنگجوؤں کے زیر استعمال ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

جس مکان کو میزائلوں سے ہدف بنایاگیا وہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے اوراطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر رواں ماہ ہونے والا یہ دسواں ڈرون حملہ ہے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 50 سے زیلدہ شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی میزائل حملوں کے جواب میں طالبان شدت پسندوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسزکے خلاف اور شہری علاقوں میں پر تشدد کارروائیوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔ رواں ماہ ملک کے کئی بڑے شہروں بشمول صوبائی دارالحکومتوں لاہور اور کوئٹہ میں مذہبی جلوس سمیت مختلف مقامات پرہلاکت خیز بم حملوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG