رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین ہلاک


شمالی وزیرستان: مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین ہلاک
شمالی وزیرستان: مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین ہلاک

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعے کو ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم ازکم تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے قصبے میر علی کے قریب پیش آیا اور مبینہ طور پر جنگجوؤں کے زیر استعمال ایک گاڑی پر بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مغربی ممالک کا ماننا ہے کہ شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے بڑی تعداد میں ٹھکانے موجود ہیں جہاں سے عسکریت پسند افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج پر ہلاکت خیزحملے کرتے ہیں۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور صرف ستمبر میں یہاں 20سے زائد کیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG